حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) دھرانی پورٹل کے سبب کسانوں اور عوام کو مشکلات کیخلاف کانگریس 30 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر دھرنا منظم کرے گی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے دھرنے کی کامیابی کیلئے اسمبلی حلقہ جات کے کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر قائدین احتجاج میں حصہ لیں گے۔ پارٹی نے 5 ڈسمبر کو تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی دوران سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے اراضیات کی فروخت سے ہونے والی آمدنی کو متاثرہ کسانوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوکا پیٹ کی اراضیات کی فروخت سے حکومت کو ہزاروں کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔ر