عہدیداروں کوضلع کلکٹر مسٹر روی کی ہدایت، جگتیال میں جائزہ اجلاس کا انعقاد
جگتیال۔ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے اپنے دفتر میں دھرانی پورٹل کے تحت رجسٹریشن کو روبہ عمل لانے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پرانھوں نے عہدیداروں کو تاکیدکی کہ دھرانی پورٹل میں رجسٹریشن کیلئے ضلع جگتیال کے 18 تعلقات میں موجود تحصیلداروںکے دفاتر اور 4 سب رجسٹرار کے دفاترکو تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔جاریہ ماہ کی 25 تاریخ سے عوام کو دھرنی پورٹل کے تحت رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعلٰی کے چندرشیکھر راؤ اس پروگرام کاا فتتاح کرینگے۔اس سے قبل تمام عہدیداروں کو اس پورٹل سے متعلق مکمل فہم ہونا چاہیئے۔ضلع کے 18 تعلقات میں موجود تحصیلداروں کے دفاتر اور 4 سب رجسٹرار کے دفاتر کو بنا خلل کے برقی کی سربراہی کی جائے۔ہائی اسپیڈ براڈ بیانڈ انٹر نیٹ ،ٹیلی فون کنکشن،ٹی ایس سوان،سائیبر نیٹ وغیرہ جیسی سہولیات سے معمور کیا جائے۔غیر زرعی اثاثہ جات کی سب رجسٹراراور زرعی اراضی کا تحصیلداروں کے ذریعہ رجسٹریشن کیا جائیگا۔رجسٹریشن کیلئے درکار آلات جیسے کیمرہ، پرنٹر، اسکیانر، ہائی اسپیڈ براڈ بیانڈاور انٹر نیٹ کنکشن کے ساتھ تمام سہولیات مہیا کئے جائیں۔جن تعلقات میں برقی تار اور بی ایس این ایل براڈ بیانڈ کی سہولیات نہ ہو وہاں فوری کیبل لائینوں کا اہتمام کرنے کی ضلع کلکٹر محکمہ جات برقی ، ٹی ایس آئی پاس سوان،سائیبر نیٹ کے عہدیداروں کو تاکید کی۔دھرنی پورٹل کے تتا عوام کو بغیر کسی مشکلات کے جوابدہی اور شفافیت کے ساتھ خدمات انجام دینے کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔عہدیداران وقت پر دھرنی پورٹل میں رجسٹریشن کی تکمیل کے اقدامات کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم ، دفتر کلکٹر کے انتظامی عہدیدار سرینیواس، 4 سب رجسٹرار،این پی ڈی سی ایل ،بی ایس این ایل ،ٹی ایس سوان ،سائیبر نیٹ سے متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔