دھرانی پورٹل کے خلافتمام اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس کا احتجاج

   

حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں دھرانی پورٹل کے سبب کسانوں اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کے خلاف کانگریس پارٹی نے آج ریاست گیر سطح پر احتجاج منظم کیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی اپیل پر تمام اسمبلی حلقہ جات میں پارٹی نے دھرنا منظم کرتے ہوئے متعلقہ تحصیلداروں کو یادداشت حوالے کی جس میں دھرانی پوٹل سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا۔ تمام اضلاع میں ضلع کمیٹیوں کی جانب سے احتجاج سے متعلق رپورٹ پارٹی ہیڈکوارٹر کو روانہ کی گئی ہے۔ سابق وزراء، ارکان اسمبلی اور سینئر قائدین نے احتجاج میں حصہ لیا۔ نلگنڈہ، ورنگل، نظام آباد، رنگاریڈی، کاماریڈی، کھمم، میدک، بھونگیر اور دیگر اضلاع سے احتجاج کی اطلاعات ملی ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کریم نگر میں احتجاج کی قیادت کی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے حصہ لیا۔ پارٹی نے 5 ڈسمبر کو تمام ضلع ہیڈ کوارٹرس پر دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ر