دھرانی پورٹل کے مسائل پر ہریش راؤ کی قیادت میں کابینی سب کمیٹی

   

حیدرآباد۔23 ۔ستمبر (سیاست نیوز) دھرانی پورٹل کے مسائل پر حکومت نے وزیر فینانس ہریش راؤ کی قیادت میں کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ارکان وزراء ٹی سرینواس یادو ، جگدیش ریڈی ، ایس نرنجن ریڈی ، ایم پرشانت ریڈی اور سبیتا اندرا ریڈی کو شامل کیا گیا ۔ رجسٹریشن و اسٹامپ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار شیشادری کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے ۔ کابینی سب کمیٹی دھرانی پورٹل کے مسائل کی یکسوئی کے لئے حکومت کو سفارشات پیش کرے گی ۔ پورٹل کے آغاز کے بعد سے رجسٹریشن اور دیگر خدمات کے سلسلہ میں عوام کو مشکلات پیش آرہی تھیں۔ حکومت نے زرعی اور غیر زرعی اراضیات سے متعلق امور کی یکسوئی کے لئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ ر