حیدرآباد۔/18 اپریل، ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے دھرما پوری اسمبلی حلقہ کے اسٹرانگ روم کی چابیوں کے گم ہوجانے معاملہ کی تحقیقات کی ہے۔ 2018 اسمبلی انتخابات کے ای وی ایم مشین محفوظ کئے گئے ہیں اور حال ہی میں ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسٹرانگ روم کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن دو کمروں کی چابیاں غائب تھیں۔ تین رکنی کمیٹی پرنسپل سکریٹری وکاس راج، انڈر سکریٹری سنجے کمار اور جوائنٹ سکریٹری روی کرن پر مشتمل تھی جس نے جے این ٹی یو انجینئرنگ کالج میں تحقیقات منظم کی۔ ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ، سابق کلکٹرس جی روی اور شرت کمار جو الیکشن کے وقت انچارج تھے ان کے علاوہ ایڈیشنل کلکٹر راجیشم اور دیگر عہدیدار تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے۔ 2018 الیکشن میں کانگریس کے شکست خوردہ امیدوار لکشمن کمار نے وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ رائے شماری کا مطالبہ کیا۔ ر
الیکشن کمیشن کی ٹیم 26 اپریل تک تحقیقاتی رپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس معاملہ کی جانچ کی ہدایت دی تھی۔ر