خبر ہے کہ رشی کیش مکرجی کی سوپر ہٹ کامیڈی فلم چپکے چپکے کا ری میک بننے جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ری میک میں دھرمیندر والا رول ایکٹر راجکمار راؤ نبھائیں گے۔ سال 1975 کی ہٹ رشی کیش مکرجی کی فلم چپکے چپکے آئی تھی۔ اس فلم میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، جیا بہادری، شرمیلا ٹیگور اور اوم پرکاش اہم کرداروں میں تھے۔ اس سدابہار کامیڈی فلم کو ریلیز ہوئے پچھلے 11 اپریل کو پورے 44 سال ہوگئے اور اب خبر ہے کہ اس فلم کا ری میک بننے جارہا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو پروڈیوسر بھوشن کمار اور لورنجن مل کر اس فلم کا ری میک بنائیں گے اور فلم میں دھرمیندر والے رول کے لئے راجکمار راؤ کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ فلم کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا چپکے چپکے بہت سارے لوگوں کی پسندیدہ فلم ہے جس میں راجکمار راؤ بھی شامل ہے۔ انہیں اس فلم کے ری میک کا آئیڈیا پسند آیا اور وہ فلم کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔