دھماکہ میں مستعملہ پرگیہ کی بائیک عدالت کو لائی گئی

,

   

مالیگاؤں : مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں پیش آئے 2008 ء کے دھماکے میں مبینہ طور پر مستعملہ دھماکو مادوں کی حامل ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل کو گزشتہ روز پہلی مرتبہ ٹرائیل کورٹ کے روبرو لایا گیا۔ اِس دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ موٹر سائیکل بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ کے نام پر رجسٹر ہے اور اس کی شناخت عدالت میں ایک گواہ نے کی ہے۔ دھماکے کے مقام پر یہ موٹرسائیکل کافی خراب حالت میں پائی گئی تھی۔پرگیہ نے انکار کیا ہے کہ اُن کے نام پر درج رجسٹر کوئی موٹر سائیکل مالیگاؤں دھماکے میں استعمال کی گئی لیکن عدالت میں پیش کردہ شواہد اُن کے دعوے کو غلط ثابت کرتے ہیں۔