دھنونتری جینتی پر کئی منصوبوں کا افتتاح

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی راجدھانی دہلی کے آل انڈیا آیوروید انسٹی ٹیوٹ میں دھنونتری جینتی اور نویں آیوروید ڈے کے موقع پر صحت کے شعبے سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ مودی نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کا مضبوط ڈھانچہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آج کے منصوبے اہل وطن کو صحت کی اعلیٰ اور قابل رسائی خدمات فراہم کریں گے۔