دھنکھڑکا آج راجستھان کا دورہ

   

نئی دہلی 29 جون (یواین آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ پیر کو راجستھان کے دورے پر ہوں گے اور وہ اسنیہ ملن اور سمان تقریب میں شرکت کریں گے ۔نائب صدر سکریٹریٹ نے اتوار کو بتایا کہ جگدیپ دھنکھڑ 30 جون کو راجستھان کی راجدھانی جے پور کا دورہ کریں گے ۔ دورے کے دوران وہ جے پور کے راجستھان کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ ‘اسنیہ ملن سماروہ’ میں شرکت کریں گے ۔تقریب کا اہتمام راجستھان پرگتی شیل منچ (سابق ایم ایل اے ایسوسی ایشن) نے کیا ہے۔