دھنکھڑکی اترپردیش کے یوم تاسیس پر مبارکباد

   

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے ریاست کے یوم تاسیس پر اتر پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی ۔ جاری ایک پیغام میںدھنکھڑنے کہا کہ اتر پردیش اپنی ثقافتی تنوع، بھرپور تاریخ اور پائیدار ترقی کیلئے ایک تحریک ہے ۔ اس ریاست کی کامیابیوں نے کئی شعبوں میں ہندوستان کی ترقی میں بے مثال تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ”اتر پردیش کے یوم تاسیس کے پرمسرت موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو دلی نیک خواہشات اور دلی مبارکباد۔ دھنکھڑ لکھنؤ میں اس خاص موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس منفرد ریاست کی توانائی، متحرک اور شاندار روایات کو دیکھ کر خوش ہیں۔ دھنکھر نے کہا کہ یہ میری نیک خواہشات ہے کہ ‘اتر پردیش’، اپنے لامحدود امکانات اور ایک خوشحال ‘انٹرپرائز اسٹیٹ’ کے جذبے کے ساتھ ’ اتم پردیش‘کے طور پر ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرتا رہے ۔