نئی دہلی : نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ ہفتہ کو راجستھان کے گنگا نگر، ہنومان گڑھ اور جودھپور کے دورے پر جائیں گے ۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکھڑ کے ایک روزہ دورے کے دوران ان کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ ان کے ساتھ ہوں گی۔دھنکھر سورت گڑھ میں سینٹرل اسٹیٹ فارم اور جودھ پور میں سینٹرل ایرڈ زون ریسرچ سینٹر کا دورہ کریں گے ۔ اس دورے کے دوران نائب صدر ہنومان گڑھ میں گوگامیڈی مندر کے بھی درشن کریں گے ۔