حیدرآباد23جولائی(یواین آئی)آندھراپردیش میں بارش کے سبب دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔دوسری طرف دھولیشورم کاٹن بیراج پر خطرے کا دوسرا الرٹ جاری کیا گیا جس کی سطح 14.10 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس سے 13.23 لاکھ کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے ۔ دوسری طرف، کوناسیما کے کئی مواضعات دریائے گوداوری میں سیلاب سے متاثرہیں۔ بعض مقامات پر باغات کی فصلوں میں پانی داخل ہوگیا۔ پی گناورم اور عیناولی منڈلوں سے تعلق رکھنے والے لنکا دیہات کے عوام کشتیوں میں سفر کر رہے ہیں۔