دھونی نے کیریئر کی حقیقت کا احساس دلایا: یوراج

   

نئی دہلی ۔ہندوستانی سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو عام طور پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ناقد سمجھا جاتا ہے لیکن یوراج نے کہا ہے کہ ان کا بین الاقوامی کیریئر دھونی نے حقیقت کے معنی میں بنایا تھا۔ یوراج نے کہا کہ کس طرح ویسٹ انڈیز کے دورے میں ناقص کارکردگی کے بعد 2017 میں ونڈے ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا اس وقت دھونی نے بین الاقوامی کیریئر کی حقیقت سے آگاہ کروایا تھا۔اس دورے سے پہلے انہوں نے2017 میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں چار اننگز میں صرف105 رنز بنائے تھے ۔یوراج نے کہا کہ جب میں واپس آیا توکپتان وراٹ کوہلی نے میرا ساتھ دیا۔ اگر اس نے میرا ساتھ نہ دیا ہوتا تو میں واپس نہیں آپاتا ۔میں نے پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن دھونی نے مجھے 2019 کے ورلڈ کپ کی حقیقت سے آگاہ کیا وہ یہ تھا ۔