دھونی کی حب الوطنی کا سوشل میڈیا پر چرچا

   

ہیملٹن۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی حب الوطنی کا مظاہرہ ان دونوں سوشل میڈیا پر کافی مقبو لیت حاصل کررہا ہے۔ ایک جنونی پرستار دھونی کے قدم چھونے کیلئے اسٹیڈیم میں گھس آیا۔ نیوزی لینڈ میں بھی شائق دھونی کے قدم چھونے کیلئے اسٹیڈیم میں گھس گیا، یہ واقعہ تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں پیش آیا جب دھونی وکٹ کیپنگ کررہے تھے۔ واقعہ کچھ ایساہوا کہ ایک شخص بھاگتا ہوا میدان میں آیااوراس کے ہاتھوں میں پرچم تھا وہ گھٹنوں کے بل جھک کردھونی کے پاؤں چھونے لگا جنھوں نے فوراً ترنگا اپنے ہاتھ میں لے لیا، اتنے میں وہ شخص پاؤں چھوکرسیکیورٹی گارڈز سے بچنے کیلیے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ ہندوستان میں ایسے واقعات عام بات ہے لیکن نیوزی لینڈ میں ایسے مناظر بہت کم ہی ہوتے ہیں۔