دھونی کی فوجیوں سے ملاقات کی تصاویر وائرل

   

چنئی ۔ ایم ایس دھونی کو دو چیزوں کا شوق ہے۔ کرکٹ کی جرسی اورآرمی یونیفارم۔ یہ بات تقریباً ہرکوئی جانتا ہے۔ جیسے ہی انہیں آئی پی ایل 2024 سے مختصر وقفہ ملا دھونی چنئی میں سی آئی ایس ایف کے دفتر پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے فوجیوں سے ملاقات کی۔ ان سے بات کی اور بہت کچھ سیکھا اور سمجھا۔ دھونی کی سی آئی ایس ایف کے جوانوں سے ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ ایم ایس دھونی خود ٹیریٹوریل آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل ہیں۔ وہ مسلسل فوج کے بارے میں بات کرتے ہیں۔کئی مواقع پر ہندوستانی فوج کے ساتھ ڈرل اور ٹریننگ بھی کرچکے ہیں۔ ایم ایس دھونی جنہیں پدم بھوشن سے بھی نوازا گیا، انہوں نے چنئی میں سی آئی ایس ایف کے دفتر میں فوجیوں سے بات کی، وہ بہت توجہ سے ان کی بات سنتے نظر آئے۔ یاد رہے کہ ایم ایس دھونی کا سی آئی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں اس نے رانچی ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے ایک افسر ستیش پانڈے سے ملاقات کی تھی۔