دھونی کی کورونا کے سبب واپسی مشکل:ہیڈن

   

Ferty9 Clinic

میلبورن۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگز کے سابق آسٹریلیائی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے ہندوستان کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی مشکل ہو گئی ہے۔ہندوستان کے سابق کپتان دھونی گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کے ہارنے کے بعد سے اب تک میدان پر نہیں اترے ہیں۔ ان کی اس سال آئی پی ایل سے کرکٹ میں واپسی کی امید تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ہیڈن نے کہا کہ بین الاقوامی ٹی20 ٹورنمنٹ کب اور کہاں ہوں گے اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے ۔یہ صلاحیت کی بات نہیں ہے بلکہ لاجسٹک کی بات ہے ۔اگر دھونی سبکدوش ہونا چاہتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ وہ آئی پی ایل یا بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ لیں۔کوئی بھی کھیل کے تئیں ان کی شراکت کو کم نہیں کر سکتا۔