دھوکہ دہی معاملے میں سی بی ائی کی عدالت نے 171.74کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا

,

   

تریپورہ میں منوج ڈائرکٹر کی پازی مارکٹینگ کمپنی اور دیگر بشمول دیگر خانگی کمپنیوں نے جولائی 2008سے ستمبر2009کے درمیان میں مختلف اسکیمات شروع کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔


نئی دہلی۔ ایک نایاب اور سخت ترین سازوں میں سے ایک میں تاملناڈو کے کوئمبتور میں سی بی ائی کی ایک خصوصی عدالت نے کے موہن راج اور کملا والی کو 27سالوں کی سخت سزا کے علاوہ دونوں پر فی کس42.76کروڑ روپئے ادا کرنے کا حکم دیا ہے جو پوزی اسکیم کے تحت 870.10کروڑ روپئے پبلک ڈپوزیٹرس کی رقم پر دھوکہ دہی کے معاملے پر مشتمل فیصلہ ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے دیگر تین کمپنیوں پازی فارکس ٹریڈنگ انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ‘ پازی ٹریڈنگ ائی این سی اور پازی مارکٹینگ کمپنی پر فی کس 28.74کروڑ کا روپئے کاجرمانہ عائد کیاہے۔ جرمانہ کی جملہ رقم 171.74کروڑ وپئے ہے۔

مذکورہ ملزمین کے خلاف مدراس ہائی کورٹ کے احکامات پر 15جون کو سی بی ائی نے ایک مقدمہ درج کیاتھا۔تریپورہ میں منوج ڈائرکٹر کی پازی مارکٹینگ کمپنی اور دیگر بشمول دیگر خانگی کمپنیوں نے جولائی 2008سے ستمبر2009کے درمیان میں مختلف اسکیمات شروع کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔

یہ رقم بڑے وعدوں کے ذریعہ ڈپازیٹرس سے حاصل کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ یہ بھی الزام لگایاگیاتھا کہ ملزمین بشمول کمپنیوں کے ڈائرکٹرز نے ویب سائیڈ

www.paazeemarketing.com

کے ذریعہ ڈپازیٹرس اور سرماریہ کاروں کو اکسایا کہ‘ اور یہ وعدہ کیاتھا کہ عوام سے بنائی گئی وہی چیزفاریکس ٹریڈنگ کے کاروبار میں استعمال کی جائے گی۔

مذکورہ ملزمین نے اس بات کا بھی وعدہ کیاتھا کہ ڈپازٹ کی رقم حاصل کرنے کی کم مدت کے بعد ہی بھاری رقم سود میں ادا کی جائے گی۔ ان ملزمین نے مختلف بینکوں میں کھلے گئے پازی فاریکس ٹریڈنگ انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ اوردیگر ایسی کمپنیوں کے نام کی پوسٹ ڈیٹ چیکس بھی جاری کئے تھے۔

تحقیقات کے بعد 7اکٹوبر2011کو ملزمین کے خلاف چارج شیٹ دائرکی گئی تھی۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ سی بی ائی نے اپنے کیس کومعقول شکوک وشبہات سے بالا تر ثابت کیاہے اورتمام ملزمین کو قصور وار ٹہرایاہے