دھوکہ دہی معاملے میں ٹرمپ کی تشہیری مہم کے صدر کو سزا

   

واشنگٹن، 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک عدالت نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تشہیری مہم کے سابق صدر پال مینفورٹ کو بینک اور ٹیکس میں دھوکہ دہی کے معاملے میں تقریبا چار سال کی سزا دی ہے ۔جج ٹی ایس ایلس نے جمعرات کو ورجینا کے اسکندریہ میں معاملے کی سماعت کے دوران مینفورٹ (69) کو 47 ماہ کی سزا سنائی ۔اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق، جج ایلس نے مینفورٹ کو 50000 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ مینفورٹ کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے گزشتہ سال اگست میں مینفورٹ کو ٹیکس دھوکہ دہی کے پانچ معاملوں بینک دھوکہ دہی کے دو معاملے اور غیر ملکی بینک کے اکاؤنٹس کو ظاہر کرنے میں ناکام ہونے کے معاملے میں مجرم قرار دیا تھا۔