دہرادون میں ایک جامع مسجد سیل کردیا گیا

   

Ferty9 Clinic

دہرادون۔18؍ڈسمبر ( ایجنسیز ) اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون کے ڈوئی والا میں بغیر نقشہ پاس کرائے مسجد تعمیر کرنے کے الزام میں ایک مسجد کو سیل کر دیا گیا۔ مسوری دہرادون ترقیاتی اتھارٹی نے بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں جامع مسجد کو سیل کر دیا۔ یہ مسجد پہلے سے تعمیر شدہ رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر بغیر اجازت کے بنا لی گئی تھی۔ایم ڈی ڈی اے کے مطابق انہیں کسی کے توجہ دلانے پر معلوم ہوا کہ انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد گاؤں کنڈوگل میں بلا اجازت اور بغیر نقشے کی منظوری کے تقریباً 20 بائی 40 فٹ میں مسجد تعمیر کی ہے۔ 21 نومبر 2024 کو ایم ڈی ڈی اے نے اتراکھنڈ ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ1973 کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جس میں مزید تعمیراتی کاموں کو روکنے کی ہدایت بھی دی گئی۔کیس کی سماعت کیلئے تاریخیں مقرر کی گئی تھیں لیکن فریق مخالف نے کسی بھی تاریخ پر کوئی تسلی بخش جواب یا ضروری دستاویزات پیش نہیں کیے۔