دہرادون کے برفیلے علاقے سے ایس ڈی آر ایف کے نے نو افراد کو بچایا

   

دہرادون: برف پوش علاقے میں پھنسے نو افراد کو ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے جوانوں نے جمعہ کی رات کو خطرے سے بچا لیا۔

گذشتہ شام 7:30 بجے پھنسے ہوئے تمام مسافر اترکاشی جارہے تھے کہ شدید برف باری کے سبب وہ جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ پھسل گئی اور برف سے ڈھکے ہوئے علاقے میں پھنس گئی۔

بازیاب کیے گئے تمام نو افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

تھانہ بارکوٹ نے کل رات دس بجے ایس ڈی آر ایف کو اطلاع دی تھی کہ لوگ ریڈی چوٹی پر ایک کار میں برف میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس اطلاع کے بعد ایس آئی آر ایف کی ٹیم ایس آئی منموہن سنگھ کی سربراہی میں فوری طور پر موقع پر روانہ ہوگئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

سب کو بحفاظت بچایا گیا اور انہیں بارکوٹ کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔ ٹیم آج صبح قریب 1:45 بجے کیمپ میں واپس آ چکی ہے۔