دہشت گردوں نے ادلب میں 6 بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کی

   

ماسکو۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی دہشت گردوں نے ادلب میں روس کے ساتھ معاہدے کے پہلے ہی دن چھ مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ شامی مصالحت کے لئے روسی مرکز نے اس کی اطلاع دی ۔سینٹر کے کمانڈر نے کہا‘‘ چھ مارچ کی نیم شب کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے چھ مرتبہ گولاباری درج کی گئی ہے ’’ ۔ گذشتہ جمعرات کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان شام کے ادلب میں جنگ بندی پر اتفاق رائے ہو گیا ‘‘ ۔