وزیراعظم نریندرمودی نے پڑوسی ملک اوردہشت گردوں کوسخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں سی آرپی ایف کے اوپرہوئے بڑے دہشت گردانہ حملہ کے لئے دہشت گردوں کوبڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے سی آرپی ایف کے شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ایک ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑکرپورا ملک متحد ہوکراس مشکل وقت کا سامنا کرے گا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ پڑوسی خود اقتصادی بدحالی سے گزررہا ہے۔ اگرہمارے پڑوسی کو لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کو غیرمستحکم کردے گا، تووہ بڑی غلطی کررہا ہے۔ اس حادثہ کے بعد ملک کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والوں پرسخت کارروائی کریں گے۔
نریندرمودی نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ہندوستان حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ قصورواروں کو چھوڑوں گا نہیں۔ تنقید کرنے والوں کا دکھ میں سمجھتا ہوں اوران کا احترام کرتا ہوں۔ اس موقع پرشہید جوانوں کے لئے وزیراعظم نے دومنٹ کی خاموشی اختیارکرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
#WATCH PM Narendra Modi pays tribute to CRPF soldiers who lost their lives in #PulwamaTerrorAttack, says, "logon ka khoon khaul raha hai, yeh main samajh raha hun. Humare suraksha balon ko purn swatantra de di gayi hai." pic.twitter.com/kxdCIKe88q
— ANI (@ANI) February 15, 2019
Delhi: Prime Minister Narendra Modi observes two-minute silence for the CRPF personnel who were killed in #PulwamaTerrorAttack yesterday. pic.twitter.com/PE9Y7Ydzbs
— ANI (@ANI) February 15, 2019
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ آج ملک کا خون کھول رہا ہے، پورا ملک غصے میں ہے۔ دہشت گردوں کو حملے کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی، ملک آج ایک ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزجمعرات کو جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ذریعہ سی آرپی ایف کے جوانوں پرہوئے بزدلانہ حملے میں 40 سے زیادہ جوان شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد پورے ملک میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے اور ہرطرف سے دہشت گردوں سے بدلہ لینے کی آوازایک ساتھ سنائی دے رہی ہے۔