حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے 13سال قبل ممبئی میں پیش ائے دہشت گرد حملے کے دوران دہشت گردوں سے نبر د آزمائی کرتے ہوئے جان دینے والے بہادروں کو خراج عقید ت پیش کیاہے۔
مذکورہ حیدرآباد ایم پی نے 26/11کی یاد کے موقع پر ٹوئٹر کے ذریعہ بہادروں کوخراج پیش کیاہے۔ انہوں نے لکھا کہ ”ممبئی پر26-11-2008کو پیش ائے دہشت گرد حملے میں دہشت گرد وں کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے جان دینے والے بہادروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتاہوں“