دہشت گردی‘ غداری کے الزامات آسیہ اندرا بی کے خلاف درج

,

   

نئی دہلی۔دہشت گردی اور ملک سے غداری کے الزامات کشمیری علیحدگی پسند اور دختر ان ملت کی صدر آسیہ اندرابی کے خلاف عائد ان کے مبینہ دہشت گردانہ کاروائی میں سازش کرنے کے لئے درج کیاگیاہے اس کے علاوہ پاکستان کی مدد کے ساتھ ملک کے خلاف جنگ کی صورتحال پیدا کرنے کا بھی ان پر الزام عائد کیاگیاہے۔

یواے پی اے اور ائی پی سی کے سخت دفعات کے تحت ان جرائم کے لئے سزائے پر پٹیالہ ہاوز کورٹ کے خصوصی جج پروین سنگھ نے 20فبروری اندرابی اور ان کے دوساتھیوں‘ صوفیا فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر 20فبروری کے روز سنوائی کی ہے۔

مذکورہ خصوصی جج نے مجرمانہ سازش کے طور پر ان کے جرائم کے لئے حکومت کے خلاف جنگ‘ حکومت کے خلاف جنگ کی صورتحال پیدا کرنا‘ ملک سے غداری‘ دشمنی کو فروغ دینا‘ قومی یکجہتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور عوامی کو گمراہ کرنے کے ائی پی سی کے تحت الزامات عائد کئے ہیں۔

اس کے علاوہ یو اے پی اے کے تحت دہشت گردانہ کاروائی کی پہل یا کاروائی کے لئے بھڑکانے کی کوشش‘ دہشت گرد گروپ کا رکن بننا‘ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرنا کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

اندرابی او ران کی دو خاتون ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ہندوستان کی سالمیت اور یکجہتی کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں میں شامل رہی ہیں اور سازش میں ملوث ہیں۔ ان تینوں کو 2018میں گرفتار کیاگیاتھا