دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی ہر کوشش مسترد : سعودیہ

   

ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ او آئی سی ، اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو روکنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے۔ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے درمیان سعودی عرب پر الزام عائد ہوتا آیا ہے کہ وہاں سے کٹر پسند عناصر ابھرتے ہیں ۔