دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کو جوابدہ بنانا ضروری : مودی

,

   

وزیراعظم ہند کی پوٹن، جن پنگ سمیت ایس سی او قائدین کے ساتھ تصویر کشی، جدید دنیا میں موثر رابطہ کی ضرورت پر زور

بشکیک، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے کرغزستان کے بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوسرے دن جمعہ کو کہا کہ دہشت گردی کی حمایت، اور پشت پناہی والے ممالک کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا ضروری ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردی سے پاک دنیا کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے جانے پر زور دیا۔ نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان صحت، اقتصادی، متبادل توانائی، ادب اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مؤثر کوشش کرنے پر بھی زور دیا۔ اس دوران پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ سمیت رکن ممالک کے اہم لیڈر موجود تھے ۔ نریندر مودی نے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ نریندر مودی نے نو جون کے اپنے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دورہ کا، جہاں حال ہی میں سلسلہ وار دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے ، ذکر کرتے ہوئے کہا، ‘‘دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے انسانی حقوق میں یقین رکھنے والے ممالک کو سامنے آنا چاہئے اور مل کر کام کرنا چاہئے ۔دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور دہشت گردوں کو مالی مدد پہنچانے والے ممالک کو احتساب ہونا ضروری ہے ۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ نریندر مودی نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال، اقتصادی تعاون، متبادل توانائی، ادب، ثقافت اور دہشت گردی سے آزاد معاشرے میں تعاون کو یقینی بنانے کے لئے کام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں نوجوانوں میں شدت پسندی کی چلن کو روکنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئے ۔ وزیر اعظم نے علاقے میں لوگوں کے درمیان باہمی رابطے اور مؤثر رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے چابہار بندرگاہوں جیسے اقدامات کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جدید دنیا میں مؤثر رابطے کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ایس سی او جلد اراکین ممالک کے سیاحوں کی مدد کے لئے جلد ہی ہندوستانی سیاحت پورٹل پر سیاحت سے متعلق معلومات اور روسی زبان میں ہیلپ لائن فراہم کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی۔دوسری طرف کرغزستان کی دارالحکومت بشکیک میں منعقد ایس سی او کے دو روزہ چوٹی کانفرنس کے جمعہ کو آخری دن وزیراعظم نریندر مودی اور رکن ممالک کے لیڈروں کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ رویش کمار نے بتایا کہ اس دوران نریندر مودی روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ سمیت ایس سی او کے لیڈروںکے ساتھ فوٹو سیشن میں شامل ہوئے۔ کمار نے کہا کہ کرغزستان کے صدر اور ایس سی او چوٹی کانفرنس 2019 کے موجودہ صدر سورون با جنبیکوف نے جمعہ کی صبح ایس سی او چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے قصر صدارت پہنچنے پر نریندر مودی کا گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا۔’’ نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں پہنچنے کے بعد مسٹر پوتن، مسٹر جن پنگ اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی اور امن عمل میں ہندوستان کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار پر بھی بات چیت ہوئی۔