دہشت گردی کے الزام سے حبیب میاں بری ، مسلمانوں سے متعلق میڈیا کادہرارویہ تشویشناک: ارشد‌ مدنی

,

   

بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کئے گئے تریپورہ کے حبیب میاں کی کل جیل سے رہائی عمل میں آئی ، جس کے بعد اسے بنگلور سے بذریعہ ہوائی جہاز تریپورہ بھیج دیاگیا ۔ تریپورہ پہنچنے کے بعد حبیب میاں نے بذریعہ فون گلزار اعظمی (سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) سے گفتگو کی اور اس کا مقدمہ لڑنے کے ساتھ ساتھ اسے صحیح سلامت اس کے گھر پہنچانے تک مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جیل سے رہائی کے بعد بھی ملزم کا تریپورہ پہنچنا مشکل ہورہا تھا ، کیونکہ اس کے پاس کسی بھی طرح کا شناختی کارڈ نہ ہونے کہ وجہ سے بنگلور ائیر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، جسے ائیر پورٹ اتھارٹی سے گفتگو کرکے حل کیا گیا ، جس کے بعد حبیب میاں کو ہوائی جہاز میں بغیر کسی شناختی کارڈ کے سفر کرنے کی اجازت ملی۔جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے رہائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں سے متعلق میڈیا کادہرارویہ تشویشناک ہے، گرفتاریوں کا خوب شورمچایاجاتاہے، لیکن عدالت سے رہائی ہوتے ہی ان کو سانپ سونگھ جاتاہے ۔ مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ جب تک خاطی پولس افسران کو سزانہیں دی جاتی ، تب تک انصاف ادھوراہے