دہشت گردی کے الزام میں گرفتار نوجوانوں کی پولیس تحویل

   

حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹس نے آج دہشت گردی کے الزام میں گرفتار 3 نوجوانوں کی پانچ دن کی پولیس تحویل منظور کی ہے۔ محمد عبدالزاہد، محمد سمیع اور معاذ حسن فاروقی کو یکم اکٹوبر کو اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے گرفتار کیا تھا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے قبضہ سے 4 ہتھ گولے، 3.41 لاکھ نقد رقم اور ایک موٹر سیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتار شدہ نوجوان دسہرہ کے موقع پر شہر میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے اور بی جے پی و آر ایس ایس قائدین کو اپنی ہٹ لسٹ میں رکھا تھا۔ نامپلی کورٹ نے ان نوجوانوں کی پانچ دن کی تحویل منظور کی ہے اور انہیں ایس آئی ٹی اپنی تحویل میں لے کر اس معاملہ میں مزید پوچھ گچھ کرے گی۔ب