دہلی، یوپی اور راجستھان میں درجہ حرارت 49 ڈگری سیلسیس

   

نئی دہلی۔ ہریانہ اور دہلی کے بیشتر حصوں، جنوبی اتر پردیش کے کئی حصوں، جموں ڈویڑن، ہماچل پردیش، مغربی راجستھان، پنجاب کے کچھ حصوں اور مشرق میں کچھ مقامات پر شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ راجستھان اور شمالی مدھیہ پردیش، اتر پردیش کے باندا میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔