نئی دہلی: سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی دہلی میں آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو دارالحکومت میں کم آلودگی والے پٹاخے (گرین پٹاخے ) سمیت تمام پٹاخوں پر پابندی لگا دی۔ جسٹس اے ایس بوپنا کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے میں فائر کریکر ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت علاقہ (دہلی-این سی آر) میں پٹاخوں کی تیاری اور استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی۔ سپریم کورٹ نے دارالحکومت میں پٹاخوں پر مکمل پابندی نافذ کرنے میں دہلی پولیس کی ناکامی پر بھی سوال اٹھایا تھا۔اپنی درخواست میں، ایسوسی ایشن نے گرین کریکرز میں بہتر تبدیلیوں اور بیریم نامی کیمیکل کو شامل کرکے پٹاخوں کی اجازت کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ جن ریاستوں میں پٹاخوں پر مکمل پابندی نہیں ہے وہاں لوگ مقررہ ضابطوں کے مطابق نسبتاً گرین پٹاخوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔