دہلی۔یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش اور برفباری کا امکان

   

نئی دہلی : دہلی این سی آر سمیت اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان میں جمعہ کی شام ہوئی بارش اور تیز ہواؤں سے موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر اگلے کچھ دنوں تک رہنے کا امکان ہے۔ دہلی این سی آر سمیت اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان میں جمعہ کی شام ہوئی بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 15 اور 16 مارچ کو بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیز آندھی اور ژالہ باری کا بھی الرٹ جاری کیا ہے۔