دہلی اترپردیش اور مہاراشٹر سمیت چھ ریاستوں میں کووڈ کی صورتحال تشویشناک ہیں: وزارت صحت

   

دنیا اس وقت کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہی ہے ہندوستان کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 19 لاکھ ایکٹو کیسز ہیں اور گزشتہ ہفتے روزانہ اوسطاً 2 لاکھ 71 ہزار کیسز آئے یکم جنوری کو یہ %2 تھا اب یہ %16 مثبت ہو گیا ہے 4 دنوں سے ٹیسٹوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جن ریاستوں میں خاص طور پر تشویش ہے ان میں مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، دہلی اور یوپی شامل ہیں ملک میں اس وقت 50 ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسز والی 11 ریاستیں 10 سے 50 ہزار ایکٹیو کیسز کے ساتھ 13 ریاستیں اور 10 ہزار سے کم ایکٹیو کیسز والی 12 ریاستیں ہیں۔ 515 اضلاع میں مثبتیت 5 فیصد سے زیادہ ہے دہلی میں دوسری لہر اور تیسری لہر کے دوران کیسوں کا موازنہ کرتے ہوئے راجیش بھوشن نے کہا تیسری لہر میں ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد دوسری لہر کے مقابلے بہت کم ہے تیسری لہر کے دوران 18 سال سے زیادہ عمر کے 99 فیصد کو بخار کھانسی کی شکایت ہوتی ہے اس کے علاوہ تھکاوٹ اور پٹھوں کی کمزوری ہوتی ہے مریض عام طور پر پانچ دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں..