دہلی الیکشن: وزیر اعلیٰ اتیشی نے نامزدگی داخل کی

   

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اتیشی نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کالکاجی حلقہ سے اپنی نامزدگی داخل کی۔انہوں نے لاجپت نگر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں فارم پُر کیا۔ اتیشی کو پیر کو روڈ شو کے بعد اپنی نامزدگی داخل کرنی تھی۔ تاہم روڈ شو کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور وہ سہ پہر 3 بجے کے آخری وقت سے پہلے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر نہیں پہنچ سکیں۔اتیشی بی جے پی کے رمیش سنگھ بدھوری اور کانگریس کی الکا لامبا سے مقابلہ کر رہی ہیں۔سابق ایم پی بدھوری نے 2003، 2008 اور 2013 میں تغلق آباد اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔لامبا تقریباً پانچ سال تک عآپ میں رہی اور 2019 میں کانگریس میں شامل ہوئی۔ کالکاجی حلقہ میں جملہ 1,94,515 ووٹرز ہیں جن میں سے 1,06,893مرد اور 87,617 خواتین شامل ہیں۔ ووٹرز اور پانچ ٹرانس جینڈر ووٹرز ہیں۔70 رکنی دہلی اسمبلی کیلئے ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔