نئی دہلی۔ سارے ملک میں جہاں شہریت ترمیم ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے‘ مذکورہ بی جے پی نے اتوار کے روز دہلی اسمبلی الیکشن کی مہم کا آغاز کی تیاری کررہی ہے‘
غیر قانونی کالونیوں کو باقاعدہ بنائے جانے کے اقدام کو بڑی”کامیابی“ کے طور پر پیش کرنے کی تیاری بھی ہورہی ہے۔
مذکورہ بی جے پی وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر داؤ لگارہی ہے جو توقع ہے کہ کانگریس او رعام آدمی پارٹی دونوں کو رام لیلا کی ریالی سے تنقیدکانشانہ بنائیں گے۔
بی جے پی کی دہلی یونٹ پچھلے ایک ماہ سے اتوار کی دہلی ریالی کو کامیاب بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کررہی ہے۔
مودی کے علاوہ بی جے پی کے ٹاپ منسٹرس‘ دہلی کے تمام سات اراکین پارلیمنٹ اوردہلی بی جے پی کی تمام قیادتیں شرکاء میں شامل رہیں گے۔
حالانکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی قطعی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیاہے‘ مگر فبروری میں انتخابات متوقع ہیں