دہلی اور یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کے آثار

   

نئی دہلی یوم جمہوریہ کے موقع پر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں ایک ویسٹرن ڈسٹربینس پھر فعال ہو رہا ہے جو 29 سے 30 جنوری کے درمیان شمال کے پہاڑی علاقوں میں پہنچ سکتا ہے۔ شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے ٹھنڈ میں تھوڑی کمی آئی ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لیکن پاکستان میں ایک ویسٹرن ڈسٹربینس پھر فعال ہو رہا ہے جو 29 سے 30 جنوری کے درمیان شمال کے پہاڑی علاقوں میں پہنچ سکتا ہے۔ اس کے اثر سے جنوری کے آخری میں شمالی ہند کی ریاستوں میں موسم کا مزاج پھر سے بدل سکتا ہے جو فروری کے پہلے ہفتہ تک اسی طرح رہنے کا امکان ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی میدانی علاقوں میں موسم خشک رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور یوپی سمیت کئی ریاستوں میں اگلے کچھ دنوں میں بارش کے آثار ہیں۔