دہلی ایرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے 10k میموری کارڈس ، 9 آئی فونس ، 8 ڈرونس ضبط

   

نئی دہلی ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کسٹمس حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے کیمرے کے ساتھ 4 ڈی جے آئی ڈرونس ، 4 ایم آئی ڈرونس معہ کیمرہ ، 6 ایپل آئی فون 11 پرو ( 256 جی بی) ، 3 ایپل آئی فون 11 پرو (64 جی بی) اور 10 ہزار کے میموری کارڈس ضبط کرلئے گئے ۔ ضبط شدہ اشیاء کی جملہ لاگت تقریباً 26 لاکھ 25 ہزار بتائی گئی ہے ۔