دہلی بنگلورو انڈیگو فلائٹ میں نشہ کی حالت میں دھت مسافر نے ہنگامی دروازہ کا فلاپ کھولنے کی کوشش کی

,

   

ائیرلائنس نے پچھلے کچھ مہینوں میں بعض فضائی مسافرین کی طرف سے بے رہ روی کے ایسے واقعات دیکھیں ہیں۔
نئی دہلی۔ایک فضائی مسافر کے ایک او رغیر ذمہ دارانہ واقعہ میں ایک نشہ میں دھت مسافر نے انڈیگو فلائٹ میں جو دہلی سے بنگلور جارہی تھی جمعہ کے روز ہنگامی دروازہ کا فلاپ کھولنے کی کوشش کی ہے۔

معاملے کے متعلق ایجنسیوں کو جانکاری دیدی گئی ہے اورمناسب کاروائی کی شروعات کردی گئی ہے۔

مذکورہ ائیرلائن ترجمان نے کہاکہ ”مذکورہ مسافر جو دہلی سے بنگلورو کے لئے فلائٹ 6ای 308میں سفر کررہاتھا نشہ کی حالت دمیں ایمرجنسی خروج کے فلاپ کو کھولنے کی کوشش کی ہے۔

یہ دیکھ کر جہاز کے عملے نے کپتان کو چوکنا کیا اور مسافر کو مناسب طور پر خبردار کیاگیا“۔

مذکورہ ترجمان نے کہاکہ ”کہی جانے والی پرواز کے محفوظ اپریشن پر کوئی مفاہمت نہیں ہوسکتی ہے اور غیر ذمہ دار مسافر کو بنگلور وآمد کے بعد سی ائی ایس ایف کے سپرد کردیاگیاہے۔

مارچ کے اختتام پر دوبئی سے ممبئی آنے والے دو مسافرین سفر کے دوران منع کرنے کے باوجود بے تحاشہ شراب نوشی کی اورعملے کے علاوہ ساتھی مسافرین کے ساتھ زبانی بدسلوکی کی ہے۔

ائیرلائنس نے پچھلے کچھ مہینوں میں بعض فضائی مسافرین کی طرف سے بے رہ روی کے ایسے واقعات دیکھیں ہیں۔اس طرح کے معاملات کی روک تھام کے لئے محکمہ ہوا بازی کی طرف سے سخت سرکولرس جاری کئے گئے ہیں۔

نئے قواعد کے مطابق اس طرح کے کام انجام دینے والے مسافرین کو”نو فلائی فہرست“ میں شامل کردیاجائے گا‘ اور یہ اقدام ائیرلائنس کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری کے مطابق اٹھایاجائے گا۔