دہلی تشدد: میرے گھر کو بھی نہیں بخشا گیا،پارٹی کی جانب سے کوئی مدد نہیں: بی جے پی مسلم لیڈر اختر ر ضا

,

   

نئی دہلی: دہلی تشدد میں ہوئے فسادات کے دوران کئی مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔ اس تشدد میں عام مسلمانوں کے علاوہ بی جے پی لیڈر کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ بی جے پی مسلم لیڈر اختر رضا نے بتایا کہ میرے اور میرے رشتہ داروں کے گھروں کو ہجوم نے بھی آگ لگادی۔ واضح رہے کہ اختر رضا بی جے پی کے میناریٹی سیل کے نائب صدر ضلع ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ 25 فروری کو ایک ہجوم نے ان کے گھر کو آگ لگادی۔ ہجوم نے اس وقت مذہبی نعرے بلند کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں جملہ 19 مسلمانوں کو گھر ہیں۔ ان میں سے کچھ گھر میں رشتہ داروں کے بھی تھے جو نذر آتش کئے گئے تھے۔

اختر رضا نے بتایا کہ حملہ آور باہر کے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میرے کچھ رشتہ دار نے جلتا ہوا گھر چھوڑ کر بھاگنے لگے تو ہجوم نے ان پر پتھر برسائے۔ انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود ہماری پارٹی کی جانب سے کوئی فون کال بھی نہیں آیا لیکن پارٹی نے انہیں یقین دلایا کہ انہیں ضرور انصاف دلایا جائے گا۔