نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی تشدد کے واقعہ پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ نریندر مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے دہلی کے مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس اور دیگر ایجنسیاں حالا ت کو معمول پر لانے کیلئے امن قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہمارا مزاج رہا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن پارٹیاں مرکزی وزیر داخلہ کو دہلی واقعہ پر مستعفی ہوجانے کا مطالبہ کیا۔
Had an extensive review on the situation prevailing in various parts of Delhi. Police and other agencies are working on the ground to ensure peace and normalcy.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 26, 2020
Peace and harmony are central to our ethos. I appeal to my sisters and brothers of Delhi to maintain peace and brotherhood at all times. It is important that there is calm and normalcy is restored at the earliest.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 26, 2020
کانگریس صدر سونیا گاندھی‘ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس سینئر لیڈر پی چدمبرم نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دہلی تشدد کوروکنے میں ناکامی پر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔واضح رہے کہ 24 فروری کو دہلی کے جعفر آباد،موج پور اور دیگر علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا۔ جس میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 سے زائد زخمی بتائے گئے ہیں۔