دہلی تشدد: 436 مقدمات درج، 1,427 افراد گرفتار

,

   

نئی دہلی: مشرقی دہلی میں حالیہ فسادات کے ضمن میں دہلی پولیس نے جملہ 436 مقدمات درج کئے ہیں جبکہ 1,427 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ آرمس ایکٹ کے تحت 45 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کوکوئی فون کال موصول نہیں ہوا۔ حالات اب پر امن بتائے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ منگل کے روز اترپردیش پولیس نے فسادات میں علانیہ طور پر گولی چلانے او رایک پولیس جوان کو بندوق کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔