دہلی تشد د میں کے مہلوکین کی پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی کی جائے: ہاسپٹلس کو ہائی کورٹ کی ہدایت

,

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے تمام ہاسپٹلس جہاں دہلی فسادات میں مہلوکین کی پوسٹ مارٹم کی جارہی ہے ہدایت دی کہ ان پوسٹ مارٹم کا ویڈیو شوٹ کیا جائے۔ جسٹس سدھارتھ مریدول اور جسٹس آئی ایس مہتا پر مشتمل بنچ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمانعشوں کے ڈی این اے نمونہ محفوظ رکھے جائیں۔

سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شخص حمزہ کی نعش گوکل پوری کے ایک ڈرین میں پائی گئی او راس کا پوسٹ مارٹم آر ایم ایل ہاسپٹل میں کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ شمالی مشرقی دہلی میں مہلوکین میں غیر شناخت شدہ نعشوں کی تصاویر سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں۔