نئی دہلی: دہلی حکومت نے روہنی اور پیتم پورہ میں 16.22 کلومیٹر لمبائی کی 21 سڑکوں کی مضبوطی اور خوبصورتی کے لیے 13.66 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔تعمیرات عامہ کے وزیر منیش سیسوڈیا نے منگل کو یہاں کہا کہ حکومت دہلی کی سڑکوں کو خوبصورت، محفوظ اور عالمی معیار کی بنانے کے وژن کے ایک حصے کے طور پر دہلی کی سڑکوں کو مضبوط بنانے کے مشن کے انداز میں کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کا کام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظت اور خوبصورتی کے تمام معیارات پر عمل کیا جائے ۔اس کے تحت پیتم پورہ کی روڈ نمبر 37 ایکسٹینشن، ابھینو ماڈل اسکول روڈ، اہنسا پاتھ روڈ، این پی۔ایم پی روڈ، مہاراجہ اگراسن روڈ، ایس پی اسکول روڈ، گوپال مندر روڈ، کینال روڈ، رام لیلا گراؤنڈ روڈ کے ساتھ ساتھ روہنی کی درجنوں سڑکیں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔