دہلی دھماکہ: تبلیغی جماعت کے کئی افراد سے پوچھ تاچھ

   

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) لال قلعہ دھماکہ کی تحقیقات کے دوران ایجنسیوں نے چاندنی چوک میں واقع فیض الٰہی مسجد سے تبلیغی جماعت کے کئی ارکان کو حراست میں لیا تھا۔ یہ وہی مسجد ہے جہاں مبینہ خودکش حملہ آور ڈاکٹر عمر نبی نے قیام کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ ڈاکٹر عمر کی موجودگی کے باعث جماعت کے ارکان سے تفتیش کی گئی۔ تاہم ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ مسجد انتظامیہ سے مہمانوں کا اندراجی ریکارڈ فراہم کرنے کو بھی کہا گیا ہے ۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک نئی ایف آئی آر درج کی ہے ۔
اسپیشل سیل نے سازش کے زاویہ سے تحقیقات آگے بڑھانے کیلئے یہ معاملہ درج کیا ہے ۔