گوہاٹی، 13 نومبر (یو این آئی) آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے جمعرات کو کہا کہ آسام پولیس نے دہلی دھماکوں کے بعد سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ سرما نے کہا کہ چھ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ، جبکہ نو دیگر جن میں رفیع العلی (بونگائیگاؤں)، فرید الدین لشکر (ہیلاکندی)، انعام الاسلام (لکھیم پور)، فیروز احمد عرف پاپون (لکھیم پور)، شاہل شومن سکدر عرف شاہد الاسلام (بارپیٹا)، رقیب سلطان (اکرم)، احمد سیہ (برپیٹا)، رقیب سلطان (اکرم) ، عبدالرحیم ملا عرف بپی حسین (جنوبی سلمارہ) کو چہارشنبہ کی رات گرفتار کیا گیا۔ سرما نے جمعرات کی صبح ایکس پر یہ پوسٹ کیا اور کہا کہ آسام پولیس تشدد کی تعریف کرنے والوں کے خلاف سخت رویہ اپنا رہی ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیاکہ “دہلی دھماکوں کے بعد قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹس کے سلسلے میں اب تک آسام بھر میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔” وزیر اعلیٰ نے تشدد کی تعریف کرنے والوں کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا اور کہا کہ پولیس نے ریاست بھر میں 34 دہشت گردوں کے ہمدردوں کی نشاندہی کی ہے ۔