دہلی سے ایودھیا کیلئے پہلی فلائٹ نے اڑان بھری

   

طیارہ میں مسافروں کا خاص انداز میں استقبال
نئی دہلی :ایودھیا میں نو تعمیر شدہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا افتتاح 30 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کیے جانے کے فوراً بعد دہلی سے ایودھیا کے لیے پہلی فلائٹ نے پرواز بھری۔ اس خاص موقع پر انڈیگو فلائٹ کے پائلٹ کیپٹن آشوتوش شیکھر نے سبھی مسافروں کا استقبال کیا۔میڈیا نے اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس میں پائلٹ مسافروں کو خطاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پائلٹ کیپٹن آشوتوش شیکھر مسافروں سے کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’یہ میرے لیے بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ آج میری کمپنی انڈیگو نے مجھے اس لائق سمجھا کہ اس اہم فلائٹ کی کمانڈ مجھے دی گئی۔ امید کرتے ہیں کہ آپ کا سفر ہمارے ساتھ بہت اچھا اور کامیاب ہوگا۔میڈیا کی طرف سے شیئر کردہ ایک دیگر ویڈیو میں ایودھیا دھام کے سفر کے دوران فلائٹ میں لوگ ’ہنومان چالیسا‘ کا ورد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں یہ بھی دکھائی دے رہا ہے کہ فلائٹ جیسے ہی رَنوے پر ٹیک آف کیلئے چلتی ہے تو مسافروں کے درمیان ’جئے شری رام‘ کے نعرے گونجنے لگتے ہیں۔