دہلی شراب اسکام ‘ ابھیشیک کی گرفتاری کے بعد کویتا اگلا نشانہ؟

   

افواہوں کا بازار گرم ، بی جے پی کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے چیف منسٹر کے سی آر خاموش
حیدرآباد : /11 اکٹوبر (سیاست نیوز) دہلی شراب اسکام میں بوئن پلی ابھیشک راؤ کی گرفتاری کے بعد اگلا نشانہ کون ہوگا اس پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑگئی ہے ۔ دہلی شراب پالیسی کی تیاری میں چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے رول کے الزامات ہیں ۔ دہلی میں بی جے پی قائدین نے پریس کانفرنس میںکویتا پر الزامات عائد کئے تھے ۔ ابھیشک راؤ کو سی بی آئی کے گرفتار کرنے کے بعد آئندہ نشانہ کویتا ہونے کی چہ میگوئیاں ہورہی ہے ۔ سی بی آئی تحویل میں ابھیشک سے پوچھ تاچھ کے دوران اس کے بیانات کی بنیاد پر ہی آئندہ حکمت عملی تیار کی جائیگی ۔ ماہرین قانون کی رائے ہے کہ ابھیشک کا بیان ریکارڈ کرکے سی بی آئی کویتا کے ملوث ہونے کا جائزہ لے گی ۔ کویتا کے علاوہ الزامات کا شکار ان کے رشتہ دار شرن ریڈی بھی اگلا نشانہ ہوسکتے ہیں ۔ انہیں بھی نوٹس جاری کرجے پوچھ تاچھ کیلئے طلب کرنے کا امکان ہے ۔ گرفتار ابھیشیک سرکاری گواہ بننے کے قوی امکانات ہیں ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سی بی آئی ان کے ذریعہ ٹی آر ایس کے دیگر قائدین تک پہونچنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ کویتا پر الزامات پر چیف منسٹر کے سی آر ریاستی وزیر کے ٹی آر اور ٹی آر ایس قائدین خاموش کیوں ہیں کیوں ان پر ردعمل کا اظہار نہیں کررہے ہیں ۔ اس کیس میں ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ عام آدمی پارٹی قائدین پر بھی الزامات ہیں ۔ عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن ٹی آر ایس قائدین نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر ایک طرف بی جے پی کے خلاف اعلان جنگ کررہے ہیں ۔ دوسری طرف کویتا پر عائد الزامات پر خاموش ہیں ۔ ن