دہلی شراب اسکام ‘ وائی ایس آر کانگریس ایم پی کے مکان کی تلاشی

   

حیدرآباد 17 ستمبر ( سیاست نیوز ) دہلی شراب اسکام کی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کل جملہ 40 مقامات پر دھاوے کئے ۔ یہ دھاوے آندھرا پردیش ‘ تلنگانہ ‘ کرناٹک ‘ ٹاملناڈو اور دہلی میں کئے گئے ۔ ای ڈی عہدیداروں نے وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایم سرینواسلو ریڈی کے دہلی ‘ چینائی اور نیلور کے مکانات پر چھاپے مارے ۔ یہ دوسرے دور کے دھاوے تھے ۔ ای ڈی کی خصوصی ٹیموں نے رکن پارلیمنٹ کے دفتر اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات کی تلاشی بھی لی ۔ یہ دھاوے جمعہ کی صبح کئے گئے ۔ انہوں نے سروے پلی اور سنگارایا کونڈا میں شراب کی کمپنیوں سے متعلق دستاویزات کی جانچ کی ۔ اسی طرح عہدیداروں نے ابھیشیک بوئن پلی کے مکان اور انوس الیکٹرانکس کے دفاتر پر بھی دھاوے کئے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے بھی شراب اسکام سے روابط ہیں۔