عدلیہ میں پیش کئے جائیں گے ۔ بی جے پی لیڈر سرسا کا دعوی
حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) دہلی بی جے پی کے قائد سابق رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسا نے کہاکہ دہلی شراب اسکام میں چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کویتا کے ملوث ہونے پر بات کرنے پر عدلیہ نے امتناع عائد کیا لہذا اس پر عدلیہ میں جواب داخل کیا جائیگا ۔ تمام شواہد عدالت میںجمع کرائے جائیں گے ۔ کون کب دہلی آئے دہلی سے حیدرآباد کون گئے اور کس نے کس سے ملاقات کی یہ تفصیلات عدالت کو بتائی جائیں گی ۔ دہلی میں شراب اسکام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ سرسا نے دہلی شراب اسکام میں کویتا کے علاوہ حیدرآباد کے دوسرے لوگ شامل ہونے کا ماضی میں الزام عائد کیا تھا ۔ میڈیا سے پوچھے گئے سوال اور اسٹنگ ویڈیو میں کویتا کا کوئی ذکر نہ ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ کویتا کے خلاف الزامات عائد کرنے پر عدلیہ نے نوٹس جاری کی ہے اس لئے تمام معاملات کو عدالت سے رجوع کیا جائیگا ۔ بی جے پی قائد کے تبصرے کے بعد ای ڈی کی جانب سے حیدرآباد کے بشمول ملک کے چار ریاستوں کے 40 مقامات پر دھاوے کئے گئے جس سے سیاسی حلقوں میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔ ن