شہر کے ایک این آر آئی ایس افتخار کا رول بھی مشکوک ، نوٹس جاری ہونے کے امکانات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دہلی کے شراب اسکام میں ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کا عرصہ حیات مزید تنگ ہوتا نظر آرہا ہے ۔ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) اس اسکام میں کے کویتا کے رول کا گہرائیوں اور مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے ۔ دہلی شراب اسکام میں ایک اور نیا موڑ منظر عام پر آیا ہے ۔ ایک این آر آئی ۔ ایس افتخارسے ٹی آر ایس ایم ایل سی کے تعلقات پر بھی دونوں تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے نظر رکھنے کی اطلاعات ہیں اور اس این آر آئی کے رول پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ ثبوتوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے ۔ تمام تفصیلات بھی سی بی آئی و ای ڈی عہدیداروں کو دستیاب ہونے کے اشارے ملے ہیں ۔ اس این آر آئی افتخار کے ٹی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے قائد سومناتھ بھارتی سے اچھے تعلقات ہیں ۔ خصوصی طیارے میں کئی مرتبہ کویتا نے سفر کیا ہے ۔ این آر آئی ایس افتخار کے ساتھ کویتا کے بیرونی دورے اور ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفی اور دیگر دستاویزاتی ثبوت کو اکٹھا کیا گیا ۔ اس این آر آئی کا حیدرآباد کے انٹرنیشنل ایرپورٹ کے پاس 20 ایکڑ اراضی پر ایک فارم ہاوز ہونے اور بڑی بڑی پارٹیاں اور دعوتیں ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس این آر آئی نے ہمیشہ سیاسی قائدین کیلئے نہ صرف دعوتوں کا انتظام کیا ہے بلکہ سیاسی قائدین کے لیے خصوصی طیاروں کا انتظام کیا ہے ۔ اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر ہورہی ہے ۔ سی بی آئی اور ای ڈی کے عہدیداروں کی جانب سے کویتا اور افتخار کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس کیس میں کویتا کے پرسنل آڈیٹر کے گھر پر ای ڈی کے عہدیداروں نے ماضی میں دھاوا کیا تھا ۔ حیدرآباد کے دومل گوڑہ میں واقع اروند نگر سری سائی کرشنا ریسیڈنسی میں کویتا کے آڈیٹر کی قیام گاہ ہے ۔ جی بچی بابو ماضی میں کویتا کے آڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکا ہے ۔ چند دن قبل دہلی شراب اسکام میں ای ڈی کی جانب سے نوٹس دینے کی بڑے پیمانے پر تشہیر ہوئی تھی جس کی کویتا نے تردید کردی تھی اور دہلی میں بیٹھ کر چند لوگوں کی جانب سے جھوٹی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ ن