نئی دہلی:دہلی کی شراب پالیسی کو لے کر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سسودیا کے قریبی اور آبکاری پالیسی معاملہ میں ملزم دنیش اروڑہ نے سرکار گواہ بننے کی اجازت مانگی ہے ۔ دنیش اروڑہ نے حلف لیا ہے کہ وہ کسی دباو کے بغیر سرکاری گواہ بننا چاہتے ہیں ۔ اس نے اپنے اوپر لگے الزامات کو معاف کئے جانے کی عرضی داخل کی ہے ۔ اس کی عرضی پر عدالت 14 نومبر کو سماعت کرے گی اور اس کا بیان درج ہوگا ۔ راوز ایوینیو کورٹ اس کے بعد طے کرے گا کہ دنیش اروڑہ کو سرکاری گواہ بنایا جائے یا نہیں ۔